ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
01 فروری تا 05 مارچ 2024 کے دوران چینی 214 میٹرک ٹن،بیٹل نٹس 54 میٹرک ٹن ،منشیات 700 کلوگرام، ایرانی ڈیزل 699000 لیٹرز، اور دیگر اشیاء جس میں چائنہ سالٹ، ٹائرز، سگریٹس، اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں شامل تھیں ،جنہیں ضبط کیا گیا۔
یہ کاروائیاں پشین،مستونگ، ژوب،نوشکی،چمن، ڈیرہ اللہ یار اور پاک-افغان سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔ تمام اشیاء قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔
اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہےتھےجسے ایف سی بلوچستان کےجوانوں نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہے گی۔