ایم کیوایم پاکستان ( ایم کیو ایم ) نے آڈیولیکس کےمعاملے پر رابطہ کمیٹی کوتحلیل کرکے تنظیم نو آغاز کردیا گیا۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کےمطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں رابطہ کمیٹی کوتحلیل کرکےتنظیم نو کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ تمام شعبہ جات،صوبائی کمیٹی،ڈسٹرکٹس،زونز،ٹاؤنزاوریوسیزکی تنظیم نوبھی ہوگی ۔ جس کیلئے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایک مرکزی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
ترجمان ایم کیو ایم کے تنظیم سازی کیلئے قائم کی گئی کمیٹی میں مصطفی کمال،ڈاکٹر فاروق ستار،نسرین جلیل ، انیس قائمخانی،کیف الوریٰ اور رضوان بابر کو شامل کیا گیا ہے ۔