انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق کیویز کھلاڑی کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پہلے نمبر پر بدستور موجود ہیں جبکہ انگلش بیٹر جو روٹ کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ فہرست میں تیسرے ، کیویز کھلاڑی ڈیرل مچل چوتھے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے ہی کھلاڑی روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں،جنوبی افریقی باؤلر ربادا کی تیسری پوزیشن ہے۔
آسٹریلوی باؤلر جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے اور نیتھن لائن دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
باؤلرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا تاہم، شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔