گوادر ڈویژن میں پاک فوج ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں،پاک فوج کی جانب سے عوام کے لیے فراہم کی جانے والی امداد میں 50 ٹن راشن کے 3281 امدادی پیکج اور 1.2 ملین روپے کی ادویات شامل ہیں۔
گوادر،سربندن اور جیوانی میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے،پاک فوج کی جانب سے اب تک 1470 سے زائد خاندانوں میں 25 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔
پاکستان آرمی کی جانب سے 17 فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ اور 15 موبائل میڈیکل کیمپ قائم کیےگئے،مرد،خواتین اوربچوں سمیت 4783 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔
مقامی لوگوں میں احتیاطی تدابیر کےلیےآگاہی بروشرزبھی تقسیم کیےگئے،بارش کے باعث پیدا ہونےوالی بیماریوں کی روک تھام کےلئےہرممکن کوشش کی جا رہی ہے،جس میں سانس کی بیماریاں،جلد کے انفیکشن، اورگیسٹرو جیسی بیماریاں شامل ہیں۔