پاک بحریہ کی گوادر اور ساحلی علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گوادرشہر اوردیگر ساحلی قصبوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،گوادر کے سیلاب متاثرین میں راشن، ادویات اور گرم کپڑوں کی تقسیم کی گئی۔
امدادی آپریشن کے دوران ضلع گوادر کے علاقوں جیوانی، گنز،پشوکان اور کپر میں امدادی سامان ترسیل کیا گیا
مسلح افواج خصوصی امدادی ٹیموں کے ذریعے سیلاب متاثرین کے گھروں اور گلیوں سے پانی کے مکمل اخراج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
مسلح افواج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنائیں گی۔