بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ ہے،لاپتہ بھارتی سیلر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا،سیلر کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کردیا
لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین کو شبہ ہےکہ'' انکے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیونکہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے، لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتہ ہو گیا ہے''۔
یہ معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہےکہ'' ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا''،اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔
لاپتہ سیلرساحل ورما کے والد نے اپنےبیٹے کے لاپتہ ہونے کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے جہاز کے ایک دن کے لیے اڈے پر واپس آنے اور پھر دوبارہ روانہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا
ساحل ورما کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ'' واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کرتاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی''
لاپتہ نیوی سیلر کے والدین نے ان کے بیٹے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا
اس واقعے نے بھارتی نیوی کے نام نہادپیشہ ورانہ دعوؤں کا پول کھول دیا،بھارت کے اپنےحاضر سروس اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتہ ہو گیا تھا۔