پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل 9 کے 22 ویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لازمی پڑھیں۔ تیز ترین ڈیلیوری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے اور آل ٹیم آؤٹ ہوگئی، سعود شکیل 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے جبکہ دیگر بیٹرز میں خواجہ نافع 17 اور جیسن رائے نے 15 رنز کی اننگ کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں فاتح ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 15.3 اوورز میں مکمل کر لیا، ٹم سیفرٹ 49 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ جیمز وینس اور شعیب ملک نے 27، 27 رنز کی اننگ کھیلی۔
عقیل حسین ، محمد عامر اور ابرار احمد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔