بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سالانہ فیس کی مد میں صارفین سے اضافی وصولی کی جائے گی۔ نیپرا نے تجاویز تیار کرلیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی سالانہ لائسنگ فیسوں میں بھاری اضافے کی تجاویز تیار کی ہیں۔ حتمی فیصلے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے 30 دن میں آرا طلب کی گئی ہیں، بجلی پیداواری کمپنیوں کی سالانہ فیس میں ایک سو پچیس فیصد اضافے کی تجویز ھے۔
بجلی پیداوار کمپنیوں کیلئے فیس 20 ہزار روپے سے بڑھاکر 44 ہزار 786 فی میگاواٹ کرنے کی تجویز ہے۔ نیشنل گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے دوکروڑ 15 لاکھ روپے ہوجائے گی۔
صوبائی گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے 53 لاکھ 7 ہزار روپے ہوجائے گی۔ کے الیکٹرک کی سالانہ ٹرانسمیشن لائسنس فیس 70 لاکھ روپے سے بڑھاکر ڈیڑھ کروڑ روپے کرنے کی تجویز شامل ہے۔ مارکیٹ اینڈ سسٹم آپریشنز فیس ایک سو پندرہ فیصد اضافے سے دوکروڑ پندرہ لاکھ روپے سالانہ کی تجویز تیار کی گئی ہے۔