کراچی میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔
کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی، شہر میں کسی بھی جگہ چلےجائیں خریدار پھلوں کی مہنگائی کاشکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مارکیٹ میں کچھ دن قبل تک 100 روپے درجن والا کیلا200 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سیب 300،خربوزہ اور تربوز 200 روپےکلو میں فروخت ہورہا ہے۔
دکانداروں نے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کو نظرانداز کردیا، امرود 150سے 200 روپے کلو روپے فروخت ہورہا ہے جبکہ کینو300 سے 400 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے۔