کراچی میں ابراہیم حیدری سے جانے والی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری سے جانے والی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔ ماہی گیر اپنی مددآپ کے تحت ڈوبنے والے ماہی گیروں کو تلاش کررہے ہیں۔
کشتی مرغی کے فیڈ کےلیے استعمال ہونے والی مچھلی کے شکار پر روانہ ہوئی تھی، حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھ کا درمیانی علاقہ ہے جو کراچی سے پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواوں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سے تلاش اور بچاو کے لیے کوشش کررہے ہیں۔