پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی لکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لکی موٹرز کی جانب سے مشہور زمانہ گاڑی ’ کیاسپورٹیج ‘ کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا گیاہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق (4 مارچ )آ ج سے ہی کر دیا گیاہے ، کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سپورٹیج الفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2024 میں لکی موٹرز واحد کمپنی ہے جس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا ، سپورٹیج الفا کی قیمت میں اضافہ بھی اڑھائی لاکھ روپے تک ہی کیا گیا تھا ۔
تاہم کمپنی نے سپورٹیج ’ ایف ڈبلیو ڈی، ’ اے ڈبلیو ڈی ‘ اور لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد سپورٹیج الفا کی نئی قیمت 73 لاکھ ، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 77 لاکھ 40 ہزار، سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار ہو گی ۔ اس کے علاوہ سپورٹیج کے لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت کم ہونے کے بعد 90 لاکھ روپے ہو گی ۔
کمپنی کی جانب سے پکانٹو کی قیمتوں میں کئی ردو بدل نہیں کیا گیاہے ، پکانٹو ایم ٹی 36 لاکھ ، پکانٹو اے ٹی 38 لاکھ 50 ہزار، سٹونک ای ایکس پلس 62 لاکھ 80 روپے پر برقرار رکھی گئیں ہیں ۔