انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 5 پیسے پر آگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 279 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور تین ماہ بعد ایک بار ہھر 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس نے 680 پوائنٹس بڑھکر 66006 پوائنٹس کو چھولیا۔