صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری تسلسل خوش آئند ہے مثبت روایات قائم ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ملک کو احسن انداز میں چلائیں گے۔آئندہ حکومت عام آدمی کے مسائل میں کمی اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا
تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے حکومت کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ، شہبازشریف 201 ارکین کے اکثریتی ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب 92 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔