سوات اور چترال میں شدیدبرف باری باعث سکول اور لواری ٹنل کو بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےبالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سوات نے تحصیل کالام ۔اوشوو، مانکیال اور پیشمال سمیت دیگر بالائی علاقوں96 تعلیمی اداروں کو 9 مارچ تک بند کردیاہے ۔
یہ فیصلہ برف باری کی وجہ سے شدید سردی اور راستے بند ہونے سے اساتذہ اور طلبہ کو مشکلات کے پیش نظر کیاگیا ہے۔
دوسری جانب چترال لوئراوراپر میں برفباری جاری ہے ، جس کے باعث ان دونوں اضلاع میں 2مارچ کوتمام تعلیمی ادارےبندرکھنےکےآرڈرجاری کردیئے گئے ہیں ۔
چترال شہر میں تقریبا 5ًانچ برف پڑچکی ہے، لواری ٹنل اپروچ روڈ پرتقریباً 2فٹ برفباری ہوئی ہے ،جس کے سبب لواری ٹنل ہرقسم کی ٹریفک کےلئےبند کردیاگیا۔