قومی اسمبلی کے سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ایوان چلانا کبھی بھی آسان نہیں رہا یہ بھاری ذمہ داری ہے۔
سپیکر اسمبلی کے انتخاب سے قبل اپنے ایک بیان میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سب میرے دوست اور بھائی ہیں کسی سے دشمنی تو ہے نہیں، ایک دوسرے کے خلاف انتخاب لڑنا جمہوریت کا حسن ہے۔
ایازصادق کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہتر رکھنا ہر رکن کا فرض ہے ، پارلیمان حکومت اور اپوزیشن سب کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شور شرابے میں تقریر اور بات نہیں ہوسکے گی ،سپیکر کو ضبط اور صبر کے ساتھ کرسی پر بیٹھنا ہوتا ہے۔