پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی سیکیورٹی سٹاف کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر کا کہناتھا کہ سیکیورٹی سٹاف کا سیاہ یونیفارم ختم کر کے پرانا یونیفارم بحال کیا جارہاہے ۔پرانے یونیفارم میں سفید شرٹ اور گرے پینٹ ہوا کرتی تھی جسے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ملک احمد خان نے پنجاب پولیس کے یونیفارم میں تبدیلی کی افواہوں کی تردید بھی کی ۔