چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم مکمل ہونےپر4500میگاواٹ جبکہ مہمند ڈیم سے8سو میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔
دیامربھاشا اورمہمند ڈیمز پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کی، اجلاس میں دونوں منصوبوں پر زمین کے حصول اور متاثرین کی آبادکاری بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سجاد غنی نے کہا منصوبوں کی تعمیر کیلئےمتاثرین کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، متاثرین کےقانونی اورجائزکیسزکوجلدازجلد حل کرناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشاڈیم اورمہمند ڈیم کی تمام اہم سائٹس پرکام کی رفتار تسلی بخش ہے، مہمند ڈیم کی تکمیل 2026اور دیامربھاشا ڈیم کی تکمیل 2028 میں شیڈول ہے۔
سجاد غنی کے مطابق مہمند ڈیم کی بدولت1.2ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ،8سو میگاواٹ جبکہ دیامر بھاشا ڈیم مکمل ہونےپر4500میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔