اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت کیس میں دونوں کی ویڈیولنک پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ گذشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر حاضری اور بشری بی بی کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق حکم جاری ہوا تھا۔ عدالت دونوں کی پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔
جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کا حکم دے دیا۔ کہا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری یقینی بنائیں۔۔ مزید سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔