لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک میں جھولے سے ننھی بچی کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کردی
پولیس کےمطابق ملزم جمشید نےجھولے کے گردکوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے تھے، جھولا چلنے سے پاس سے گزرتی بچی اور اسکی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔
ایک سالہ ننھی بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی،پولیس نےملزم جمشید کو حراست میں لیکر انویسٹیگیشن ونگ کےحوالےکردیا ہے،
ایف آئی کےمتن کےمطابق جھولا قانونی تقاضے پورے کیےبغیر لگایا گیا تھا اور جھولا چلاتے وقت کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیارنہ گئی تھی جس سے یہ سانحہ رونما ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاملے کا نوٹس لے لیا تھا۔