پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 15 ویں میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے یونائیٹڈ کو166رنزکا ہدف دیا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیل کر5وکٹوں پر165رنزاسکورکئے،کیرون پولارڈ نے48رنز کی اننگزکھیلی،شان مسعود27، عرفان نیازی27اور لوئس ڈی پلوئی نے24رنزبنائے، ٹم سیفرٹ8، شعیب ملک اور محمد نواز6-6 رنز بناسکے جبکہ عماد وسیم، نسیم شاہ، حنین شاہ اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کا166رنز کا ہدف19ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔کولن منرو نے47 گیندوں پر82 رنز کی شانداراننگزکھیلی،ایلکس ہیلزنے47،آغا سلمان25 اور شاداب خان نے10 رنزبنائے۔
کراچی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی انتہائی کم تعداد نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں، تاہم بورڈ بھی یہ سمجھے سے قاصر ہے کہ شائقین نے میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کیا ۔