پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر 7 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔