ملتان سلطانز کے سپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف پی ایس ایل کے 14 ویں میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ملتان سلطانز نےدفاعی چیمپئن لاہور قلندرزکو اس میچ میں 60 رنز کے واضح مارجن سے شکست دےدی،شکست کے بعد قلندر کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہو گئے ہیں۔
مذکورہ میچ میں ملتان سلطانزکی جانب سےکھیلتے ہوئے اسامہ میر نےشاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اوراپنے 4 اوورز کےکوٹے میں 40 رنز کےعوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اپنی اس فتح گرپرفارمنس کےساتھ اسامہ میر نےسپرسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی کو ریکارڈ بک میں پیچھے چھوڑدیا،اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے بہترین باؤلنگ کروانے والے سپنر بن گئے ہیں۔
ان سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، انہوں نے 2018 میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔