بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل 28 فروری کو ہو گاجس دوران نومنتخب اراکین عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، پاپندی امن وامان کی صورتحال اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لگائی گئی، اسپیکر جان جمالی کی غیر موجودگی کے باعث ایم پی اے زمرک اچکزئی کو پریزائیڈنگ افسرمقرر کر دیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ زمرک خان اچکز ئی پہلے اسمبلی کی صدارت کریں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ایم پی اے راحیلہ حمید درانی اجلاس کی صدارت کریں گی ۔