مریم نوازشریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب ننے کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جاری کیاہے ۔
یاد رہے کہ مریم نوازشریف کو اسمبلی اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران 220 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئی، انتخاب کے بعد گورنر ہاوس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں گورنر بلیغ الرحمان نے ان سے عہدے کا حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب میں نوازشریف اور شہبازشریف سٹیج پر ہی موجود رہے ۔حلف برداری کی تقریب کے بعد مریم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔