لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے خود کو بھی چھریاں ماری اور زخمی کیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیاہے ، ملزم کے چھریوں کے وار سے اس کی اہلیہ دم توڑ گئی ہے جبکہ بیٹی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ملز م اور اس کی بیٹی کا اعلاج جاری ہے تاہم ابھی ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ گھر یلو ناچاکی کے باعث پیش آیا ہے ۔