اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ مجھے برا لگا کہ اپوزیشن ا رکان ایوان میں موجود نہیں تھےاپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے تویقینا انہوں نے آئین کا بائیکاٹ کیا۔
لاہورمیں اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی تقریرسن کرلگا ان کا عوام کی نبض پرہاتھ ہےجو دیہات میں میونسپل سروسزدینے کی بات کرے گا، اسے سپورٹ کروں گا،مجھے برا لگا کہ اپوزیشن ا رکان ایوان میں موجود نہیں تھےاپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے تویقینا انہوں نے آئین کا بائیکاٹ کیا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپوزیشن کومنانے کیلئے باربار مسلم لیگ ن والوں کوبھیجا ہےمریم نوازنے انہیں ایوان میں بلانے کیلئےخیرسگالی کا مظاہرہ کیااب سب کے پاس برابر کے موقع ہوں گےاب ایوان میں کوشش کرینگے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔