نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے خوشحال معیشت کے لیے ریاستی ملکیتی اداروں کے انتظامات بہتر بنانا ہوں گے۔
نگران وزیر خزانہ سے پاکستان بزنس کونسل کےممبران نے ملاقات کی ۔
ارکان پی بی سی نے اسمگلنگ کی روک تھام،ڈالرریٹ اور آئی ایم ایف سےتعاون کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات کو سراہا ۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
انہوں نےیہ بھی کہا کہ مضبوط معیشت کے لیے شعبہ توانائی کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔