حال ہی میں سماء ٹی وی کے معروف انٹرٹینمنٹ کے پروگرام '' حد کر دی '' اینکر مومن ثاقب کیساتھ پاکستانی معروف ادکار سمیع خان نظر آئے جہاں انہوں نے اپنے جوان نظر آنے کے بارے میں بات کی۔
سمیع خان نے اپنے لُکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھے بتاتی ہیں کہ میرے والد کی فیملی میں خوش قسمتی ہے کہ وہ کافی نوجوان نظر آتے ہیں وہ دھیرے دھیرے بوڑھے ہوتے ہیںانہوں نےکہا اللہ کی طرف سے برکت ہے وہ فٹ رہتے ہیں۔
اداکار نے کہا میں نے سنا ہے کہ اداکاروں کی اسکرین کی عمر اہمیت رکھتی ہے۔
سمیع خان نے جوان اور فٹ رہنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
انہوں نے کہا جوان رہنے کا نسخہ جلد سونا ہے۔ ہماری نسل کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ دیر سے سوتے ہیں رات کو جلدیی سے سونا چھوڑ دیتے ہیں۔