کراچی پریس میں ہونےوالا جی ڈی اے،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی ودیگراپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے
کراچی پریس میں ہونےوالا اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے اجلاس کے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ منگل کومشترکہ احتجاج کریں گے27فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا اس موقع پر سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ تمام گرفتارکارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔
جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تمام شرکا سے پرامن طور پر منتشر ہونے کی اپیل کرتے ہیں کل اسٹیئرنگ کی کمیٹی میں احتجاج کےمعاملات طےکریں گے۔
صفدرعباسی کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر جے یو آئی کے کارکنان پر شیلنگ ہوئی،آج سارے واقعات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہےطے کیا ہے منگل کو یوم سیاہ منایا جائے گاپورے سندھ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔