مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کواس وقت اتحاد کی ضرورت ہےلہٰذامعاشی بہتری کیلئےہماری جماعت حکومت کے ساتھ تعاون کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سےپاکستان مسلم لیگ کےنومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نےملاقات کی۔چوہدری شجاعت حسین نےنومنتخب ارکان اسمبلی کوحلف لینے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کرنے والوں میں عبداللہ یوسف وڑائچ، چوہدری شافع حسین، سالک حسین، سید مددعلی شاہ، راجہ محمد اسلم، خالد اصغر گھرال،تاشفین صفدراورسلمہ سعید ہاشمی شامل تھے۔
چوہدری شجاعت حسین نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کواس وقت اتحاد کی ضرورت ہےملک کواس وقت اتحاد کی ضرورت ہےسب مل کرملک اورجماعت کی مضبوطی کیلئےکام کریں۔