مسلم لیگ (ن) کے صدراورنامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات ہوئی ہےجس میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔،تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کا وفد گورنرسندھ کامران ٹیسوری، مصطفی کمال اورڈاکٹر فاروق ستار پرمشتمل تھا، ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ خاں، سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیرتارڑ، رانا مشہود، عطاءاللہ تارڑاور دیگر اہم رہنما شامل ہیں ۔
ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا اور کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے، ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں،تحریک عدم اعتماد اورپاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں، عوام کی خدمت کے لئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے، سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں۔ ایم کیوایم وفد کا کہناتھا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں پاکستان اورعوام کومسائل سے نجات ملے گی۔