صادق آباد میں آن لائن انجکشن منگوا کر نجی اسپتال سے انجکشن لگوانے سے تین مریضوں کی حالت غیرہوگئی ہے۔
صادق آباد میں ناقص انجیکشن لگنے سے تین مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملہ پر محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے گئے۔
محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نےبتایا کہ صادق آبا دمیں ناقص انجکشن سے تین مریضوں کی بینائی متاثرمیں ممتازاختر،زاہد فاروق اور معاویہ احمد شامل ہیں۔
سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تینوں مریضوں نے اکرم اسپتال صادق آباد سےانجکشن لگوائےتھے۔ یہ انجیکشن مقامی میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔
سی ای او ہیلتھ کا مزیدکہنا ہے کہ مریضوں نے انجکشن آن لائن منگوا کر نجی اسپتال سے لگوائے۔
غضنفرشفیق سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملتان کا شخص یہ انجیکشن فروخت کرتاہے2مریضوں کو علاج کے لیے ملتان ریفر کردیا ہے۔