لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کر دیا۔
لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی۔
لاہور کے اردگرد سوناٹیکل میل کے دائرے میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں مسائل کا سامنا ہے۔
سی اے اے ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیاروں کے پائلٹس کو ہدایت جاری کی کہ جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری سے فوری آگاہ کریں۔
رحیم یار خان ائیرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو سگنل نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئیں، مسئلے سے طیاروں کے نیوی گیشن سسٹم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی کراچی اور لاہور ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری رپورٹ ہوچکی ہے تاحال مسئلے کو مستقل بنیادوں پرحل نہیں کیا جاسکا۔