اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروادی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشری بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے، جیل میں جگہ کم ہے 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔
دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے تاحال اپنا جواب جمع نہ کروایا۔ سرکاری وکیل کی چیف کمشنر کے جواب کے لیے وقت دینے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں 7 سال جبکہ توشہ خانہ میں 14 سال قید کی سزا سنائی ہے۔