کیوبا کے ایتھلیٹ ایرک ہرننڈیز نے فٹبال کو سرپر اچھالنے کاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ایرک نے ایک گھنٹے میں بارہ ہزار دو سو سینتیس بارفٹبال کو اچھالا اور اسے ایک بار بھی زمین پرگرنے نہیں دیا۔فیفا کے ریفری نے ریکارڈ کی تصدیق کردی۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ میکسیکو کے ایک ایتھلیٹ کے پاس تھا جس نے دو ہزار سترہ میں گیارہ ہزارنو سو ایک بار فٹبال کو سر پر اچھالا تھا۔