تبادلہ مارکیٹ میں دوسرے روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279.45 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کے اضافے سے 279.33 روپے سے بڑھ کر279.57روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافے سے 281.93روپے سے بڑھ کر 282.16روپے ہو گئی تھی۔