تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 42 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ہوگئی ، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 30 پیسے ہوگیا تھا تاہم جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا۔