قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ ہورہی ہے۔
این اے 43 ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ اعظم، لونی، روڑی اور اٹل شریف کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہ ہونے کیخلاف اسعد محمود نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔
حلقے میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مفتی اسعد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے،348 میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں داور کنڈی کو برتری حاصل ہے۔