پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اورایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات میں تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے ممکنہ پارلیمانی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسلام آباد میںپی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اورایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر شریک ہوئے، سنی اتحاد کونسل کی نمائندگی صاحبزادہ حامد رضا نے کی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور انتخابات کے نتائج پر تفصیلی بات چیت کی گئی تینوں جماعتوں کے قائدین کا موجودہ ملکی صورتحال،انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے ممکنہ پارلیمانی اتحاد پر گفتگو بھی کی گئی۔