8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے نتائج میں کامیابی حاصل کرنےوالے امیدواروں کا جہاںسلسلہ جاری ہے وہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 2 حلقوں سےکامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
CamScanner 02-18-2024 18.47 by Farhan Malik on Scribd
الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 113 سے بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور دونوں حلقوں سے بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،3 روز میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔