کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو 16رنز سے شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر190رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں کپتان بابراعظم 68 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اوپنر صائم ایوب نے 42 رنز کی اننگ کھیلی ، ان کے علاوہ ٹام کوہلر 18 ، روومان پاول 17 اور موسلے 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کوئٹہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے جس میں اوپنر جیسن روئے نے پشاور زلمی کے باولرز کی دھنائی کرتے ہوئے بھرکس نکال دیا اور 75 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے جبکہ اس میں سعود شکیل نے ان کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے 74 رنز بنائے ۔ریلی روسوو 14 اور شرفین روتھر فورڈ 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔