روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر بلاٸنڈ کرکٹ میں مدمقابل ہونے کو تیار ہیں۔
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں 22 فرروی سے سہ ملکی بلاٸنڈ کرکٹ سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
سہ ملکی سیریز میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 22 فروری کو ہوگا۔
شیڈول کے مطابق 23 فروری کو بھارت، سری لنکا اور 24 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔
سہ ملکی سیریز کا فاٸنل 25فروری کو ٹاپ دو ٹیموں کے مابین ہوگا۔
دوسری جانب قومی بلاٸنڈ ٹیم کا سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کیلٸے تربیتی کیمپ جاری ہے اور چیئرمین کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو پھر انٹرنیشنل ایونٹ میں شکست دیں۔
سید سلطان شاہ نے کہا کہ سہ ملکی سیریز جیتنے کیلٸے پر امید ہیں اور نثار علی سہ ملکی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔