خیبرپختونخوا کے پی ایک سو چھ سے سابق وزیر ہشام انعام اللہ خان اور پی کے بیاسی سے ملک طارق اعوان نے شہبازشریف اوردیگرلیگی قیادت سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کے صدراورنامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ،اس موقع پرصدرکے پی کےانجینئرامیرمقام اواویس خان لغاری بھی موجود تھےنامزد وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد ارکان اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔
آزادارکان کاکہناتھامحمد نوازشریف اورمسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیںشہبازشریف نے کہاعدم استحکام کسی کےمفاد میں نہیں معاشی خطرات کا تقاضا ہے سب مل کرپاکستان کے لئے کام کریں۔
ان کاکہناتھاپہلے بھی ملک کوڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہےجن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں،نواز شریف اپنی ذات اورسیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اورعوام کا مفاد سوچتے ہیں شہبازشریف نے کہاہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔