بھارتی کسانوں کا دہلی چلو مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے آج سے پنجاب بھر میں ریلوے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے کہا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پورے ملک میں ریلوے سروس بند کر دی جائے گی۔ دہلی چلو مارچ کے دوران کسانوں نے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے پتنگوں کی مدد سے آنسو گیس کے ڈرون کو گرانے کی کوشش کی۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس کے مظالم ڈھانے کے باوجود کسان احتجاج بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی کسانوں کو اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹا سکے۔
دوسری جانب کسان مارچ کے باعث بھارتی پولیس نے دہلی اور مضافات میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ لگا کر تمام راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔