مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کی۔
ملاقات کرنیوالوں میں چوہدری شجاعت کے علاوہ چوہدری وجاہت،چوہدری سالک،منتہااشرف شامل تھے۔پرویزالٰہی اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، جس میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال ،خاندانی معاملات اور پرویزالٰہی کی صحت اور جیل میں سہولیات پربھی بات کی گئی۔
چوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی کی ملاقات 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہی، تاہم چوہدری خاندان کےممبران میڈیاٹاک کیےبغیراڈیالہ جیل سےروانہ ہوگئے۔