پنجاب کی اسمبلی پی پی 283 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اصغر گورمانی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق علی اصغر گورمانی ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کیلئے جاتی امراءپہنچے جہاں انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم اپی اے سلمان نعیم بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ علی صغر گورمانی انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے لیکن انہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز وزیراعلیٰ کی امیدوار ہوں گی جس کے بعد انہوں نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔