پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی سم کی ایکٹیویشن کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں فرنچائز پر چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران 25 غیرقانونی فعال سمز برآمد کی گئی ۔پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرنچائز مالک سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔