خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مہر تاج روغانی نے نشست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے آخری اجلاس میں ارکان نے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ کمیٹی میں چئیرمین کمیٹی عرفان صدیقی نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ اب مزید کمیٹی نہیں ہونگی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ دوسری ہدایت یہ بھی ملی ہے کہ ممبرز اپنا ایجنڈا شامل نہیں کریں گے اور ایجنڈہ میں وہی نکات شامل ہونگے جو ہاؤس کی جانب سے بھیجا جائے گا لہذا یہ اس کمیٹی کا آخری اجلاس ہے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر مہر تاج روغانی نے وزارت تعلیم اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم پر شدید تنقید اور غصے کا اظہار کیا۔ بولیں اس ایجنڈے میں کوئی نئی چیز شامل نہیں ہے۔ میں چھ سال سے اپنے بل پر پیش رفت نہیں کرا سکی۔ مجھے افسوس ہے کہ ہماری باتوں میں وزن نہیں ہو گا کہا یہ ہمارے لیۓ دکھ کی بات ہے کہ آج بھی اسٹوڈینٹس وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔
مہر تاج روغانی کا کہنا تھا کہ دنیا کے سامنے ناکام ہوکر میں سینیٹ چھوڑ رہی ہوں، کمیٹی ممبر سینیٹر مشتاق نے کہ پارلیمنٹ عوام کو حق نہیں دے سکا۔ مجھے دکھ ہے کہ ہم ناکام ہوئے۔
چیئرمین کمیٹی عرفان صدیقی نے بھی مایوسی کا اظہار کیا کہا مجھے تو افسوس ہو ریا ہے کہ ہم یہ کام نہیں کرسکے، جس پر نگران وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم 6 سال میں تعلیمی مسائل حل نہ کر سکے۔ا ٓئندہ حکومت میں اس مقصد کے لیے پورے 5 سال وقف کرنے کی ضرورت ہے۔