مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ ’’عمران خان جب مکافات عمل کاشکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انھیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انھوں نے جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان تھے ، کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے !‘‘
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے وزیراعظم کوووٹ دینے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں کوئی وزارت نہیں لے گی۔
عمران خان جب مکافات عمل کاشکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انھیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انھوں نے جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 13, 2024