مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار محمدخان مدنی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دلوائی گئی ہے ، فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا۔
محمد خان مدنی نے استدعا کی کہ فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔
تاہم جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست خارج کردی۔